نئی دہلی ،(یو این اے نیوز 1ستمبر 2020) سپریم کورٹ نے ریاض احمد صدیقی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ، جنہیں 1995 میں بلڈر پردیپ جین سے بھتہ ماگنے اور انکے قتل معاملے میں سزا پاچکے ریاض احمد صدیقی کی ضمانت عرضی خارج کردی، مہاراشٹر کی یر وڈا جیل میں بند 67 سالہ ریاض بلڈر پردیپ جین کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہےہیں۔ وہ 1993 میں ہونے والے بمبئی دھماکوں میں بھی ملوث تھے اور اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بنچ نے کہا - ضمانت دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی
جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں بنچ نے کہا ، "دونوں فریقین کی سماعت کے بعد ، ہمیں درخواست گزار ریاض کی ضمانت دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ، لہذا ضمانت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ، بنچ میں جسٹس ایس عبدالنذیر اور جسٹس سوریہ کانت بھی شامل تھے۔
ریاض کورونا متاثر ہے
ریاض کورونا متاثرہ پائے گئے ہیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کورونا انفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے وکیلوں کے ذریعے عبوری ضمانت طلب کی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں