تازہ ترین

جمعرات، 3 ستمبر، 2020

روزآنہ کے جھگڑے سے تنگ آکر تین بہوؤں نے ساس کو مار کر پھانسی کے پھندے پر لٹکایا،تینوں بہو ہیں بہن

  راجستھان ۔(یو این اے نیوز 3ستمبر 2020) راجستھان کے جودھ پور ضلع کے ماتوڑا  واقع رام دیو نگر  ہرلایا گاؤں میں ایک خاتون کی لاش پھانسی پر لٹکتی ہوئی ملی ۔  متوفی کی تین بہووں پر اس کے قتل کا الزام لگا  ہے۔  ان تینوں پر الزام ہے کہ وہ روزانہ کی تکرار سے پریشان ہوکر ساس کا قتل کرڈالا۔  اس کے بعد لاش کو پھانسی کے پھندے  پر لٹکا دیا  ۔جودھ پور کے متوڑا پولیس  تھانہ صدر  نیمارام نے بتایا کہ رام دیو نگر ہرلایا کی رہائشی 62 سالہ کملا دیوی بیوی دمارام میگھاول کی 28 اگست 2020 کو موت ہوئی تھی

 متوفیہ کے اہل خانہ کے لوگوں  نے شبہ ظاہر کیا ہے
 متوڑا پولیس کو 29 اگست کو مطلع کیا گیا تھا۔  ابتدائی پوچھ گچھ میں ، اس کی بہوؤں نے بتایا کہ کملا دیوی نے اپنی حان  پھانسی کے پھندے پر خود لٹک کر دی ، مقتولہ کے اہلہ خانہ  نے بیٹوں کی بیویوں پر قتل کا شبہ  شبہ ظاہر کیا ہے اور گلا دبا کر جان سے مارنے کا الزام لگایا۔  اس پر پولیس نے میڈیکل بورڈ سے جاں بحق کملا دیوی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا 
  دو حقیقی بہنیں ، تیسری  چچی زاد بہن

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر  جان سے مارنے کی تصدیق کی گئی ہے۔  حادثے کی جگہ پر حالات کی وجہ سے  معاملہ بھی مشکوک نظر آرہا تھا اس پر ، منگل کے روز ، متوڑا پولیس نے کملا دیوی کی تینوں  بہوؤں ،پریمی ،اوما ،اور پنٹو  کو گرفتار کرلیا گیا۔  پریمی اور پنٹو دونوں حقیقی بہنیں ہیں جبکہ اوما اس کی کزن ہیں۔  تینوں کی ایک ہی گھر میں شادی کی گئی ہے

 واضح رہے  ہر روز کسی نہ کسی چیز پر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا


 متوڑا تھانہ افسر  نیماارم نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں بہوؤں کو گھر میں کسی نہ کسی چیز پر اپنی ساس سے جھگڑا ہوتا تھا۔  گھر میں جاری تنازعات اور روزانہ جھگڑے کو ختم  کرنے کے لئے  تینوں بہوؤں نے مل کر ساس کو جان سے مارنے کا فیصلہ کرلیا ۔پھر کیا تھا تینوں بہوؤں نے ملکر 28اگست  کو گھر میں ساس کے علاوہ کسی کے نہ رہنے پر ساس  کا گلا دبا کر  جان سے مارنے کے بعد  پھانسی کے پھندے پر لٹکادیا پولیس تینوں قاتل بہوں کو حراست میں لیکر پورے معاملے کی تفتیش میں جٹی ہوئی ہے،

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad