جونپور۔حاجی ضیاء الدین ،(یو این اے نیوز 3ستمبر 2020)سر پتہا تھا نہ حلقہ کے سوئیتھا کلاں گاؤں میں گزشترہ دنوں بچے کی پیدا ئش پر کی مبارک بادینے پہنچے؎ دونوں خواجہ سرا پر گاؤں کے چند نوجوانوں کے ذریعہ فرضی ہو نے کا الزام لگا تے ہو ئے یرغمال بناکر گاؤں بھر میں سر منڈوا کر پورے گاؤں میں گھومایا گیا بعد میں گاؤں کے چند معززین نے مداخلت کر دونوں کو رہا کرا یا اس معاملے کی ویڈیووائرل ہو نے پر پولیس حرکت میں آگئی اورتین افراد کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش کررہی ہے
۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں میں ایک شخص کے گھر بچے کی ولادت پرمبارک باد دینے خواجہ سرا پہنچ گئے گانے بجانے کے دوران کچھ لوگ موقع پر جمع ہو ئے اوردونوں خواجہ سرا کو فرضی بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے علاقہ میں ا س طرح کے لوگ فرضی خواجہ سرا بن کر گھومتے ہیں اور مبارک باد کا گیت گا کر ذیور،کپڑا وغیرہ جمع کررہے ہیں
نوجوانوں نے الزام لگاتے ہوئے دونوں خواجہ سرا ؤں کا سر منڈوا کر گاؤں میں گھومایا بعد گاؤں کے معززین کی مداخلت پر دیررات دونوں کو آزاد کر ایا گیا کسی نے اس کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پروائرل کردیا ویڈیو وائرل ہو نے پر پولیس حرکت میں آگئی فوری طور پر گاؤں پہنچ کر تین لو گوں کو حراست میں لیا ہے پولیس متاثر دونوں کو تلاش میں لگ گئی ہے اس ضمن میں ایس او پنکج پانڈے نے بتا یا کہ معاملہ بے حد پیچیدہ ہے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے متاثرہ کی جانب سے تحریرملنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں