نئی دہلی،اسماعیل عمران( یو این اے نیوز 6ستمبر 2020) خام تیل کی قیمتوں میں اتوار کے روز تیزی سے کمی دیکھنے لو مل رہی ہے. کروڈ آئیل ڈبلیو یو ٹی آئی کا مستقبل دام
اتوار کی صبح 4.52 فیصد یا 1.87ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 39.50 ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کررہا تھا. وہیں برینٹ آئیل کا مستقبل دام 3.93 فیصد یا 1.73 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 42.34 ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کرتا دیکھا ، خام تیل میں کمی کے باوجود، ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اپنی جگہ قائم ہیں . آییےءجانتے ہیں ملک میں پٹرول ڈیزل اتوار کو کس دام پر فروخت ہورہا ہے ، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کے روز کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے
. قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 82.08 فی لیٹر پر اور ڈیزل 73.27 فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے مہاراشٹر کی دارالحکومت ممبئی کے بارے میں بات کریں تو یہاں بھی، اتوار کو 88.73 فی لیٹر اور ڈیزل 73.81 فی لیٹر پر فروخت ہوا ،چنئی میں اتوار کو 04۔85فی لیٹر پٹرول . اور ڈیزل 78.58 لیٹر مل رہا ہے
. قومی دارالحکومت کے قریب شہروں کے بارے میں بات کریں، تو اتوار کو، نوئیڈا میں پٹرول 82.36 روپے فی لیٹر ہے اور ڈیزل 73.59 روپے فی لیٹر پر مل رہا ہے. وہیں گروگرام میں اتوار کو، پٹرول 80.23 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.74 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے کولکتہ کے بارے میں بات کریں، اتوار کو 83.57 روپے فی لیٹر پر پٹرول مل رہا ہے اور ڈیزل 76.77 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے.
وہیں بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے بارے میں بات کریں تو ، پٹرول 84.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 78.47 روء فی لیٹر فروخت ہورہا ہے اس کے علاوہ، اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اتوار کے روز پٹرول 82.26 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل ۔49۔73 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں