لکھنؤ۔اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 1ستمبر 2020) الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان سے متعلق ایک بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل خان پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں سی اے اے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام ہے۔ یوپی حکومت نے ان کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (راسوکا) کے تحت کارروائی کی تھی۔ الہ آباد عدالت نے اب اسے غلط قرار دیا ہے۔
واضح رہے ڈاکٹر کفیل خان کو 30 جنوری 2020 کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ 12 دسمبر کو کفیل خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ کفیل خان کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
فی الحال کفیل خان متھرا جیل میں بند ہیں۔ فروری میں انکو ضمانت پر رہا کیا جانا تھا ، لیکن راسوکا کا لگانے کی کی وجہ سے رہائی نہیں ہوسکی تھی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں