جونپور۔(یو این اے نیوز 28 ستمبر 2020)بخشا حلقہ کے کیٹولی کلاں گاؤں میں سنیچر کی شام دبنگوں نے پرانی رنجش کو لیکر نوجوان کی جم کر پٹائی کردی ۔ تھانہ میں متاثرہ شخص کی شکایت سے ناراض ہوکر دبنگوں نے مڑہے میں رکھی گمٹی کو آگ کے حوالے کردیا .
جس کی وجہ سے متاثرہ نوجوان کا تقریبا 50 ہزار روپے کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ مذکورہ گاؤں رہائشی کملیش بند اور اس کی والدہ سروج دیوی نے ہفتہ کی صبح تھانہ میں تحریر دی کی کچھ دن قبل خوشئو پور گاؤں کے کچھ نوجوانوں سے اسکے بیٹے جھگڑا ہوا تھا۔ تھانہ میں دونوں فریقین کے مابین صلح کرادی گئی تھی۔
کملیش نے الزام لگایا کہ گڈو یادو ، انل یادو ، سنیل سمیت کئی نوجوانوں نے مہن پور میں واقع بھٹے کے قریب اسکی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی تھی۔ غنڈوں نے اسے لاٹھیوں سے مار مار کر زخمی کردیا۔ جمعہ کی رات جب وہ تھانہ میں ایف آئی آر کراکر آیا تو بدمعاشوں نے اسکی گمٹی میں آگ لگا دی جس سے گاؤں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں