تازہ ترین

پیر، 28 ستمبر، 2020

گھر کے سامنے کھیل رہے بچے کا ہوا اغوا ،موقع پر ایس پی جونپور پہنچ کر لی پورے معاملے کی جانکاری ۔گاؤں کے لوگوں میں ڈر کا ماحول

جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 28 ستمبر 2020) کھٹہن تھانہ حلقہ کے تگہراں بازار میں اتوار کی شام بائیک سوار بدمعاشوں نے 8سالہ بچے کا اغوا کرلیا ۔  اس کا منہ دبا کر اغوا کار موٹرسائیکل سے جونپور شہر کی طرف بچے کو لیکر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس معاملہ کی تفتیش میں جٹ گئی ہے

 ۔سی او اورایس پی  نے بھی موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانکاری لی ۔ اغوا کاروں کی تلاش جاری ہے  تگہراں بازار رہائشی پرویش اگرہری کا بیٹا ریشو 8 سالہ ، اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے سامنے کھیل رہا تھا. تبھی  دو نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر وہاں پہنچے اور کھیل رہے بچوں سے بات چیت کرنے لگے۔ایک نوجوان نے ریشو کو پیسہ دیکر وہاں سے تقریبا دو سو میٹر دور دوکان سے  پکار لینے کو کہا ۔ریشو پیسہ لیکر پکار لینے چلا گیا۔ ابھی  وہ سو  میٹر تک ہی پہنچا ہی تھا کہ پیچھے سے  دونوں موٹر سائیکل سواروں نے اسکا منہ دباکر جبرا بائیک پر بیٹھا لیا اور فرار ہوگئے ۔ریشو کے ساتھ کھیل رہے بچوں نے  شور مچا یا  تو آس پاس کے لوگوں اس کی طرف دوڑے تب تک اغوا کار حونپور کی طرف فرار ہوگئے ۔ 


اس واقعہ کی معلومات پولیس کو دی گئی۔ انچارج، وجیۓ شنکر سنگھ، موقع پر پہنچ کر چھان بین کی سی او انکت کمار نے بھی موقع پر پہنچ کر جانکاری لی ۔سی او نے کہا کی معاملے کی تفتیش جاری ہے بدمعاشوں کی تلاش میں پولیس ٹیم کو لگا دیا گیا ہے بہت  جلد ہی، کچھ صورتحال واضح ہو گی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad