اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 2ستمبر 2020) گھمبیر پور کوتوالی کے علاقہ بہادر پور گاؤں کا رہائشی 35 سالہ اتل یادو تحصیل نظام آباد میں لیکھ پال کی حیثیت سے تعینات ہے۔ حسب معمول منگل کے روز وہ رات کے قریب آٹھ بجے تحصیل پر سے ڈیوٹی کے بعد اپنی موٹرسائیکل سے گھر جارہے تھے۔
وہ گھمبیر پور تھانہ علاقہ کے روہوآر گاؤں میں واقع ڈھابے سے محض 100 میٹر آگے پہنچے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے ان کو پکڑ لیا۔
لیکھ پال اتل ابھی کچھ سمجھ پاتے کہ ایک بدمعاش نے بندوق نکالیا اور اسپر فائرنگ کردی۔ گولی لیکھ پال کے دائیں پسلی میں جا لگی اور وہ لہو لہان ہوکر گر گیا۔ فائرنگ کی آواز سنکر،جب تک موقع پر آس پاس کے لوگ بھاگ کر پہنچتے ، تب تک بائیک سوار اور بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے
مقامی لوگوں کی اطلاع پر گھمبیر پور تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور گولی سے زخمی لکھ پال کو فوری علاج کے لئے سی ایچ سی ٹیکر گاڑہ لال گنج بھیج دیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو سنگین دیکھتے ہوئے اسے ہائر سنٹر ریفر کردیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں