جونپور ۔(یو این اے نیوز 6ستمبر 2020) ڈیما گاؤں کے سمیری کا پورا میں گزشتہ روز جملہ کشی پر اعتراض جتانے پر نوجوان کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر موت کی نید سلادیا گیا پولیس نے اس معاملے میں 11 میں سے تین ملزمان کو سنیچر کے روز گرفتار کرلیا دیگر ملزمان کی تلاش میں پولیس ممکنہ جگہوں پر لگاتا دبش دے رہی ہے
جمعرات کی رات مذکورہ گاؤں میں، برہمن اور چوہاں برادری کے لوگوں میں جمکر مار پیٹ ہوئی تھی اس لڑائی میں دنیش چوہان (25) کو موقع ہی جان سے مار دیا گیا.
مقتول نوجوان کے والدننہکو کی تحریر پر پولیس نے دس نامزد اور ایک نُامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ۔کے دوران، پولیس نے دس نامزد معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا تھانہ انچارج انسپکٹر وجیۓ کمار چورسیہ نے کہا کہ مخبر سے اطلاع ملی کی ،مذکورہ معاملے میں ملزم انل دوبے سدھارتھ سججن سنگھ کہیں بھاگنے کے فراق میں فتح پور ریلوے کراسنگ کے پاس موجود ہیں اس پر، پولیس اہلکار کے ساتھ محاصرہ کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،
ملزمان کی گرفتاری کے لئے ، ٹیمیں بناکر دبش دی جارہی ہے جلد ہی سبھی فرار ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا. واضح رہے گرفتاری کرنے والی ٹیم میں، ایس آئی منوج رائے،
ہیڈ کانسٹیبل یوگیندرکمار،دیگ وجیۓ ،یوگش وغیرہ کے نام شامل ہیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں