تازہ ترین

اتوار، 6 ستمبر، 2020

جانیں جونپور ضلع میں بغیر ماسک گاڑی چلانے پر کتنے لوگوں کا کٹا چالان ،اور وصولا گیا جرمانہ ،پڑھ کر اڑ جائیں گے آپ کے ہوش

  جونپور ،(یو این اے نیوز 6ستمبر 2020)دنیا بھر میں مہاماری کی وجہ بنے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچاؤ کو ماسک نا لگانے والوں کا چالان کرنے میں پولیس نے جمکر من مانی کی ،اس مہا ماری کے دوران  17 ہزار سے زائد افراد کا چالان کر قریب  40 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کر حکومتی خزانے میں جمع کرنے پر مجبور کیا .

 زیادہ تر ایسے لوگ بھی کاروائی کی زد  میں آئے جو کار اور موٹر سائیکل پر تنہا  سوار تھے، جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے ایسا کوئی حکم  جاری نہیں کیا گیا تھا، جرمانہ کے چلتے جنکی جیب ڈھیلی ہوئی وہ اب خود کو وردی پوش کے ذریعے اپنے آپ کو ٹھگا محسوس کررہے ہیں . ضلع (جونپور ) میں ماسک کے بغیر چلنے والے لوگوں کا چالان کاٹنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے  اب تک، پولیس نے 17،105 لوگوں کا چالان کر انسے بطور جرمانہ 40 لاکھ سے زائد روپے وصول کرچکی ہے  

ٹریفک پولیس کے ایک  ذمہ دار افسر نے نام نا لکھنے کی شرط پر کہا کہ بنا نماسک لگائے چلنے پر پولیس نے جن لوگوں کا چالان کیا انکی  گاڑی پر اکیلے ہونے کاکوئی  تخمینہ تو الگ سے جاری نہیں ہے   ، لیکن یقینی طور پر 50 فیصد سے زیادہ کارروائی کے چلتے  ایسے لوگ بھی آگئے  ،

 گائیڈ لائن جو پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ملی تھی اسمیں واضح طور پر تھا کہ جو گھر سے نکلے وہ  ماسک کا استعمال ضرور کرکے . چیکنگ کے دوران، ماسک کے بغیر  ملے لوگوں کا چالان کر انتظامیہ کے حکم کے مطابق جرمانہ وصولا گیا ،واضح رہے جتنے بھی چالان کیے گئے ہیں انمیں سے کسی کا بھی چالان یا جرمانہ معاف نہیں ہوگا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad