تازہ ترین

اتوار، 6 ستمبر، 2020

دو فریقوں میں مارپیٹ:دو افراد زخمی

دیوبند،6 ستمبر(دانیال خان)شہر کے محلہ بیرون کوٹلہ میں دو فریقوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں دو لوگ زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق محلہ بیرون کوٹلہ کے رہنے والے ذاکر اور مہتاب میں پرانی رنجش چلی آ رہی ہے جس کے سبب ان کے درمیان کہاسنی کے بعد مارپیٹ شروع ہو گئی

۔ذاکر کا الزام ہے کہ مہتاب اور اسکے حامیوں نے اس پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کیا،جبکہ مہتاب کا الزام ہے کہ ذاکر نے بلا وجہ گالی گلوچ شروع کرتے ہوئے مخالفت کرنے پر اس کے ساتھ مار پیٹ کی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،کسی بھی فریق نے تحریر نہیں دی ہے،تحریر ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad