جون پور۔(یو این اے نیوز 28 ستمبر 2020) جلال پور ہری پور پالی گاؤں رہائشی سندیپ نشاد 19 کی سورت میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ہفتہ کی رات، لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا
. اس واقعے کے تعلق سے متوفی کے دوست کے عمل کو مبہم بتاتے ہوئے، خاندان نے لاش کی آخری رشومات کرنے سے انکار کر دیا. پولیس افسران کے سمجھا نے بجھانے کے بعد،اہل خانہ کسی طرح لاش کی آخری رشومات کرنے کے لئے تیار ہوا گھر کا واحد چراغ سندیپ تقریبا 17 مہینے پہلے گاؤں کے پنکج نشاد کے ساتھ سورت میں کام کرنے کے لئے گیا تھا۔ وہاں کسی موٹر گیراج میں کام کرتا تھا۔
جہاں 24 ستمبر کو اسکی موت ہوگئی تھی ۔ گیراج میں اس کا جسم پنکھے سے لٹکتے ہوئے ملا تھا پنکج کو ڈر تھا کہ کہیں متوفی سینڈیپ کے گھر والے اسے مارنے پیٹنے نہ لگیں ،اس لئے اسنے پراؤ گنج پولیس چوکی پر اس پورے حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے اپنی سیکورٹی کی مانگ کی . جونپور پولیس کا کہنا ہے کہ سورت پولیس نے گیراج کے اندر پھانسی لگنے سے موت ہونے کی تصدیق کی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں