حافظ محمد ذاکر.آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ضلع صدر پیارے میاں نے ضلع میں پارٹی کی پہچان بنا نے،ضلع میں پارٹی کو مضبوطی بخشنے،اور آئندہ اتر پردیش میں 2020کے اسمبلی انتخاب کے مد نظرنئی کمیٹی تشکیل کی ہے،پارٹی کے ضلع صدر پیارے میاں نے دفتر میں ضلع بھر کے معزز شخصیات سے رجوع کرتے ہو ئے موجودہ حالات میں مجلس اتحادالمسلمین کو وقت کی اہم ضرورت بتا تے ہوئے پارٹی سے وابستہ ہو نے کی گزارش کی
،اسی موقعہ پیارے میاں نے ضلع کے کئی قصبوں کے نئے صدوروں کا اعلان کیا،پارٹی دفتر میں نئے صدوروں کا شاندار طریقہ سے استقبال کیا گیا،قصبہ بھوگاؤں کی ذمہ داری بشکل صدر کے محمد عمر عرف گڈو کو منتخب کیا گیا،اسی طرح قصبہ کر ہل کی ذمہ دار ی محمد نظا م کو سونپی گئی،شہر مین پوری کا صدر محمد ارشاد ٹھیکیدار کو مقرر کیا گیا،اس موقعہ پر پیارے میاں نے کہا کہ ضلع میں پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ ہماری پارٹی کسی خاص فرقہ یا مذہب کی نہیں ہے،بلکہ ہر ایک امن پسند ہندوستانی کی پارٹی ہے۔ البتہ اس پارٹی کی جانب اس ضلع میں مسلم سماج اور دلت سماج کا رجحان زیادہ بڑھ رہا ہے،لیکن ہماری کوشش ضلع کے ایک ایک شخص تک پارٹی کی پالیسیوں کو پہنچانا ہے،لوگوں کو سمجھانا ہے کہ اگر آپ انصاف چاہتے ہیں،ملک میں پر امن ماحول دیکھنا چاہتے ہیں،
تو آپ مجلس کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں،مجلس ہی ملک میں امن قایم کر سکتی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ با با بھیم راؤ امیڈ کر کے مشن کو مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسد ادلدین اویسی ہی آگے بڑھا سکتے ہیں،ملک میں قانون کی بالا دستی قایم رہے یہی خواب بابا صاحب کا تھا،اور آج یہی خواب نئے بھارت کے لئے اسد الدین اویسی کا ہے،یہی وجہ ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین سے پسماندہ سماج،دلت سماج،کا سیاسی رجحان اویسی کی طرف جھک رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں