تازہ ترین

جمعہ، 11 ستمبر، 2020

سڑک کی تعمیر کا مطالبہ: ایس ڈی ایم کو سونپا میمورنڈم

دیوبند،11/ ستمبر(دانیال خان) پانی سپلائی کے لئے پائپ لائن ڈالنے کے لئے توڑی گئی ماتا انپورنا مندر کی جانب جانے والی مین سڑک کو فوری طور پر تعمیر کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم یوگی کرن ناتھ دھنا سیوا ٹرسٹ کے سرپرست بابا بلدیو ناتھ نے ایس ڈی ایم کو سونپا۔
میمورنڈم دکھاتے ہوئے بابا بلدیو ناتھ 

ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار کو سونپے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ شری ترپور ماں بالا سندری دیوی شکتی پیٹھ احاطہ میں واقع ماں انپورنا دیوی مندر کی جانب جانے والی سڑک کو نگر پالیکا پریشد دیوبند کے ذریعہ پانی سپلائی لائن ڈالنے کے لئے کچھ وقت پہلے توڑ دیا گیا تھا لیکن پائپ لائن ڈالنے کا کام پورا ہونے کے بعد سڑک کو ایسے ہی چھوڑ دیا گیا ہے

 جس کے سبب مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بابا بلدیو ناتھ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوراتروں سے پہلے اس سڑک کی تعمیر ضرور کرا دی جائے تاکہ مندر میں آنے والے عقیدت مند وں کو پریشانی سے نجات مل سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad