تازہ ترین

جمعہ، 11 ستمبر، 2020

دیوبند ;بجلی کے تاروں میں آگ لگنے سے افرا تفری

دیوبند،11/ ستمبر(دانیال خان)شہر کے محلہ پٹھانپورہ میں بجلی کے کھمبے پر بجلی کے تاروں میں آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول بن گیا،محلہ کے لوگوں نے بجلی گھر میں فون کرکے بجلی سپلائی کو بند کروایا۔
فوٹو۔تاروں میں لگتی ہوئی آگ کا منظر 

اطلاع کے مطابق دیر رات محلہ پٹھانپورہ میں ایک مسجد کے نزدیک لگے بجلی کے کھمبے (پول)پر اچانک بجلی کے تاروں میں چنگاری اٹھنے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے آگ میں تبدیل ہو گئی جس کے سبب افرا تفری کا ماحول بن گیا۔اس دوران محلہ کے لوگوں نے بذریعہ فون بجلی گھر پر تاروں میں آگ لگنے کی اطلاع دی،


جس کے بعد بجلی گھر ملازمین نے بجلی سپلائی بند کر دی۔تاروں میں آگ لگنے سے محلہ کے لوگ پوریؤؤ رات گرمی میں پریشان رہے۔صبح کے وقت بجلی محکمہ کے لائن مین نے پھنکے ہوئے تاروں کو تبدیل کر بجلی سپلائی شروع کرائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad