آگرہ:( یو این اے نیوز 1ستمبر 2020)اتر پردیش میں آگرہ کے علاقے اعتماد دولہ میں ، پولیس نے ٹرپل قتل کا 24 گھنٹے کے اندر ہی انکشاف کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس سپرینٹنڈنٹ سٹی بوترے روہن پرومود نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے مڈبھیڑ کے دوران کرانہ دوکاندار رام ویر ، اس کی اہلیہ میرا اور بیٹا ببلو مقتول کے دو قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے دونوں قاتلوں کی ٹانگ میں گولی لگی ہوئی ہے جبکہ ایک پولیس انوپ بھی زخمی ہوا ہے دل دہلادینے مڈر میں کل تین افراد ملوث تھے۔ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرپل قتل کے پیچھے 3 لاکھ روپے کے لین دین کا تنازعہ سامنے آیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ایک کشن لال کا سبھاش اور ایک وکیل ہے۔
![]() |
پولیس مڈبھیڑ میں زخمی ملزمان |
سبھاش نے کرانہ دوکاندار رام ویر کو تین لاکھ روپے قرض دیا تھا۔ کافی دنوں سے سبھاش پیسے واپس مانگ ریا تھا رقم نہ ملنے پر ، اس نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر رام ویر کے پورے کنبہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اتوار کی رات ، سبھاش نے اپنے بھائی گجیندر اور وکیل کے ساتھ مل کر یہ کام انجام دیا،
واضح رہے قتل کرنے کے بعد ماں باپ سمیت بیٹے کو جلادیا گیا تھا،مقتول کے ہاتھ پیر باندھے ہوئے ملے، گجیندر ابھی تک مفرور ہے۔ قتل کے بعد ملزم رام ویر کے گھر سے کچھ زیورات اور 80 ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔
ایس پی سٹی نے اطلاع دی کہ ایس او جی اور پانچ ٹیمیں اس پورے معاملے کے خلاصے کےلئے لگا دی گئی ہے ، تفتیش کے دوران ، مخبر سے اطلاع ملی کہ قتل میں ملوث دونوں ملزم 80 فٹا روڈ کی طرف جارہے ہیں ، جنہیں روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کردی۔ جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کردی۔ دونوں ملزمان کو گولی لگی ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے ایک پسٹل ، ایک طمنچہ ،اورایک موٹرسائیکل کے ساتھ ایک بیگ برآمد ہوا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں