تازہ ترین

جمعہ، 4 ستمبر، 2020

جونپورراجیو گاندھی کی 75 ویں یوم پیدائش پر14،13ستمبر کو آن لائن معلوماتی مقابلہ کا انعقاد لاکھوں کی تعداد میں ہو رہے ہیں رجسٹریشن

جون پور ،حاجی ضیاء الدین ۔(یو این اے نیوز 4ستمبر 2020)سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 75 ویں یوم پیدائش پر معلوماتی مقابلہ کاانعقاد  13,14ستمبر کو کیا گیا۔ جس کو لے کر کانگریس کمیٹی دفتر میں تمام فرنٹل صدور نے پریس کا نفرنس کے ذریعہ رو شنی ڈالی پریس کا نفرنس کے دوران یوتھ کا نگریس کے صدر ستیہ ویر سنگھ، این ایس یو آئی صدر شیکھر دیویدی اورشعبہ قانون کے صدر راجن تیواری سیو ادل کے صدر تعلق دار دوبے اور ضلع صدر فیصل حسن تبریز، شہر صدر سوربھ شکلا نے مشترکہ طور پر بتایا کہ

 اس مقابلے میں ہندوستان کے باختیار سفر سے متعلق 60 سوالوں کا جواب 30منٹ میں دینا ہوگا۔ پچھلے سال اس میں ۵ لاکھ نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔ اس سال مقابلہ آن لائن ہوگا جس میں اب تک 2
 لاکھ رجسٹریشن ہوچکا ہے۔

مقابلے میں انعام کے طور پر ہر ضلع میں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، موبائل اور دیگر پرکشش انعامات دیئے جائیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران مفتی ہاشمی مہندی، مکیش پانڈے، سریندر ویر وکرم بہادر سنگھ، انیل سونکر، ببی خان، رشیش سنگھ، سریجن سنگھ، اقبال، توقیر خان، محمد عاطق وغیرہ موجود رہے۔پریس کانفرنس کے دوران عہدیداران

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad