تازہ ترین

جمعہ، 4 ستمبر، 2020

جونپور :طویل علالت سے تنگ آکر بھانسی لگاکر خودکشی

جون پور۔حاجی ضیاء الدین،(یو این اے نیوز 4ستمبر 2020) مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے گھیسواخورد گاؤں رہائشی ایک شخص نے گزشتہ رات پھانسی  لگا کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی جے پر کاش گوڑ (۷۴) کافی عرصے سے علیل چل رہا تھا اہل خانہ اس کا علاج کر رہے تھے۔ علاج میں کافی پیسوں کے خرچ ہو جانے کی وجہ سے وہ زہنی تناؤ کا شکار ہو گیا تھا ۔

 متوفی کے بھائی رماشنکر کے مطابق گزشتہ رات کھانا کھانے کے بعد معمول کے مطابق گھر کے گلیاری میں سونے کے لئے چلا گیا۔ جب ہم لوگ بدھ کے روز صبح بیدارہو ئے تو ہم نے دیکھا کہ اس نے ایک ہک کے سہارے جھول کر پھانسی لگا کر خود کشی کر لیا۔معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اطلاع ملنے پر پہنچی کوتوالی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

اس ضمن میں انچارج انسپکٹر دنیش پرکاش پانڈے نے بتایا کہ کنبہ کے افراد کے مطابق متوفی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ اس نے خود ہی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad