جونپور ۔(یو این اے نیوز 30ستمبر 2020)ممبر پارلیمنٹ کا بیٹا بتا کر لوگوں سے لاکھوں روپے کا چونا لگانے والا شخص عوام کے ہتے چڑھ گیا۔گاؤں والوں نے پکڑ کر اسے پولیس کے حوالے کردیا واضح رہے جےپال پور گاؤں رہائشی دنیش گوتم اپنے آپ کو ممبر پارلیمنٹ بی جے پی سروج کا بیٹا پرمود کمار بتاکر کئی لوگوں سے لاکھوں روپے لے لیا۔اس نے اپنا جرم پولیس کے سامنے بھی قبول کرلیا ہے۔
اسنے بتایا کی جۓ پالپور گاؤں رہائشی بھٹہ مالک جیت لال کو برابر موبائل فون سے فون کرکے کہتا تھا کی ممبر پارلیمنٹ کے بیٹے کو زمین خریدنا ہے ،اسکے لئے پیسے کی ضرورت ہے۔اسنے بھٹہ مالک کو یقین دلاکر انسے لاکھوں روپے لے لیئے۔جلعساز کے کالے کارنامے سے واقف ہوکر گاؤں اور متاثرہ لوگوں نے کسی طرح سے جعلساز کو پکڑ لیا۔جعلساز کو پکڑ کر ممبر پارلیمنٹ کے مدر دیہی واقع گھر پر پہنچے
۔ممبر پارلیمنٹ کے سامنے پورے معاملے کا خلاصہ ہوا،ممبر پارلیمنٹ نے اس کی اطلاع ایس پی اور تھانیدار ستیہ پرکاش سنگھ کو دی ۔اسکے بعد ایس او موقع پر پہنچے گئے کافی جدوجہد کے بعد جعلساز نے اپنا جرم قبولا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں