تازہ ترین

بدھ، 30 ستمبر، 2020

بنارس سرحد پر دو موٹرسائیکل تصادم میں جونپور کے تین افراد جاں بحق

جونپور ۔(یو این اے نیوز 30ستمبر 2020) وارانسی سرحد سے متصل گاؤں گڑکھڑا میں پولیس بوتھ کے سامنے دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔  اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 
F.P

 زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔  منگل کی شام ، 19 سالہ پروین سنگھ ، 14 سالہ کنول سنگھ اور   ایک نامعلوم  شخص کی موت ہوگئی ہے ۔  پروین اپنی خالہ کے بیٹے کنال سنگھ کے ساتھ موٹرسائیکل میں پٹرول بھروانے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا۔  آج اس کے دادا کی تیرھویں تھی۔ 


 پولیس بوتھ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سے اسکی ٹکر ہوگئی اس میں پروین اور کنال شدید زخمی ہو گئے۔  دونوں کی  اسپتال جاتے وقت ہی راستے میں موت ہوگئی۔ پروین کے والد دھرمندر کو چند سال قبل قتل کردیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad