تازہ ترین

جمعہ، 4 ستمبر، 2020

جون پور میں مچھلی شہر قصبہ کے ڈاکٹر جے ایس صدیقی کی الہ آباد میں کورنا کے علاج کے دوران موت

جون پور ۔حاجی ضیاء الدین،(یو این اے نیوز 4ستمبر 2020)مچھلی شہر قصبہ میں ایک ڈاکٹرکا الہ آباد میں کوویڈ 19 کے علاج کے دوران موت ہو گئی بتاتے ہیں قصبہ کے پرانے سرکاری اسپتال کے پیچھے ڈاکٹر جے ایس صدیقی کوہ نور اسپتال کے نام سے اپنا نجی نرسنگ ہوم چلاتے تھے ایک ہفتہ قبل ان کی طبیعت خراب ہونے 

پر علاج کے لئے پریاگراج سو روپ رانی اسپتال میں علاج کیلئے د؎اخل ہو ئے تھے۔ جہاں دوروز قبل طبیعت خراب ہونے پر انھوں نے اپنا  اپنا ٹیسٹ کروایا توجو کورونا مثبت پایا گیا جس کے بعد وہیں پر ان کا علاج جاری تھا۔ 

بدھ کے روز صبح اچانک ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور ان کی موت ہو گئی۔ ڈاکٹر کی موت کی اطلاع ملتے ہی کنبہ کے افراد انتہائی افسردہ حالت میں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad