گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے نوجوان نے کیا ایسا انوکھا کام، بن گیا ورلڈ ریکارڈ، دیکھیں ویڈیوگرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے نوجوان نے کیا ایسا انوکھا کام، بن گیا ورلڈ ریکارڈ،
جاپان میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ (Girlfriend) کو پرپوز کرنے کیلئے ایسا طریقہ اپنایا، جس کو دیکھ کر گوگل (Google) بھی امپریس ہوگیا۔ یہاں تک کہ گوگل نے اس کے انوکھے پرپوزل کو اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ پر بھی شیئر کر ڈالا۔

آج کل لوگ اپنے پیار کو پانے کیلئے کیا کچھ نہیں کرتے ہیں۔ کبھی کبھی گرل فرینڈ ایک گلاب کے پھول سے ہی مان جاتی ہے تو کبھی کبھی جان دینے سے بھی نہیں مانتی۔ ایسے میں جاپان کے ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے ایک ایسا کام کیا کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا۔ جاپان کے اس نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے ٹیکنوسیوی طریقہ نکالا، جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں درج ہوگیا۔
جاپان کے اس نوجوان کا نام ٹاکاہاشی ہے۔ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو کچھ الگ انداز میں پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاکاہاشی نے ایک ایسا جی پی ایس آرٹ تیار کیا، جو کافی تخلیقی ہے۔ خبروں کے مطابق یہ جی پی ایس، ڈرائنگ کا ورلڈ کا سب سے طویل جی ایف ایس ریکارڈ میں شامل ہوگیا ہے۔ بتادیں کہ ٹاکاہاشی نے اس آرٹ کو تیار کرنے کیلئے اپنی اچھی خاصی نوکری بھی چھوڑ دی۔
ٹاکاہاشی نے گوگل ارتھ پر میری می ڈرائنگ تیار کی۔ اس کو تیار کرنے کیلئے انہوں نے پورا جاپان گھوما۔ ٹاکا ہاشی کو اس کام میں تقریبا چھ ماہ لگ گئے۔ ایسے انوکھے پرپوزل کو دیکھ کر ٹاکاہاشی کی گرل فرینڈ نے انہیں ہاں کہہ دیا۔ ٹاکاہاشی کے NEWS18اس انوکھے پرپوزل پر گوگل کی نظر پڑی، جس کے بعد گوگل نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر اس کو ٹویٹ کیا۔ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں