جونپور، میں دو کمیونٹیوں میں کشیدگی، کئی تھانوں کی پولیس تعینات،حالات قابو میں!
جونپور/کھیتاسرائے،(یواین اے نیوز 31اکتوبر2017) جونپور ضلع کے کھیتا سرائے تھانہ کے سونگر گاؤں میں بیتی رات ایک سائیکل اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوجانے کو لیکر دونوں فرقوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے، اطلاع کے مطابق دلت بستی کا نوجوان اپنے گھر کے سامنے سائیکل لے کر کھڑا تھا،تبھی دونوجوان موٹر سائیکل سے اپنے کھیت کی طرف سے واپس گھر جارہے تھے،تبھی وہاں کھڑے نوجوان سے ٹکر ہوگئی،جس کو لیکر پہلے کہا سنی ہوئی پھر مارپٹ شروع ہوگئی،تبھی کسی نے ڈائل 💯 پر پولس کو اطلاع دی،اطلاع ملتے ہی،سی او اودھیش کمار شکلا،تھانہ ادھیکچ انل کمار سنگھ،سمیت کئی تھانوں کی پولس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے،پولس نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔فی الحال ماحول پر امن ہے،مگر لوگوں میں خوف و ہراس بناہواہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں