تازہ ترین

ہفتہ، 26 ستمبر، 2020

مشرقی یوکرین میں طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوئی

ایمرجنسی سروس نے سوشل ٹیٹ ورکنگ سائٹ ٹیلی گرام پر بتایا کہ خارکیو علاقے چوہیو شہر کے نزدیک جمعہ کے روز فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں 27 افراد سوار تھے جن میں 20 فوجی اور عملے کے 7 اراکین شامل تھے۔

مشرقی یوکرین میں طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوئی

کیف۔ یوکرین کے خارکیو علاقے میں فوجی طیارہ حادثے میں ایک اور شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ ایک اور شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔


ایمرجنسی سروس نے سوشل ٹیٹ ورکنگ سائٹ ٹیلی گرام پر بتایا کہ خارکیو علاقے چوہیو شہر کے نزدیک جمعہ کے روز فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں 27 افراد سوار تھے جن میں 20 فوجی اور عملے کے 7 اراکین شامل تھے اور دو دیگر افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ 


یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس طیارے کے بلیک باکس کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور دونوں باکس محفوظ ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔صوبائی گورنر اولیکسی کوچیر کے مطابق یہ حادثہ طیارے کے انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا ’’جیسا کہ مجھے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پائلٹ نے حادثے سے قبل انجن فیل ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس کے بعد کیا ہوا۔ اس کا انکشاف جانچ کے بعد ہوگا۔

یوکرین کے صدر ولادمیر زیلینسکی نے کہا کہ آج وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ صدر نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ہم NEWS18سبھی حالات کے وجوہات کی جانچ کے لئے فوری طور پر ایک کمیشن کی تشکیل کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad