تازہ ترین

ہفتہ، 26 ستمبر، 2020

افغانستان: مزدور کی بیٹی نے کیا یونیورسیٹی ٹاپ، طالبان نے کہا۔ لڑکیاں پڑھیں

افغانستان: مزدور کی بیٹی نے کیا یونیورسیٹی ٹاپ، طالبان نے کہا۔ لڑکیاں پڑھیںافغانستان: مزدور کی بیٹی نے کیا یونیورسیٹی 
افغانستان: مزدور کی بیٹی نے کیا یونیورسیٹی ٹاپ، طالبان نے کہا۔ لڑکیاں پڑھیں
ٹاپ: فوٹو: نیویارک ٹائمس

کابل۔ افغانستان میں کوئلہ کے کان میں کام کرنے والے ایک مزدور کی بیٹی ملک کے یونیورسیٹی داخلہ امتحان میں اول آئی ہے۔ 18 سال کی شمسیہ علی زادہ (Shamsiya Alizada) نے 1 لاکھ 70 ہزار طلبہ کو پیچھے چھوڑ کر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ سابق صدر حامد کرزئی (Hamid Karjai) اور غیر ملکی سفارت کاروں جن میں امریکی نمائندہ بھی شامل ہیں، نے شمسیہ علی زادہ کو مبارک باد دی ہے۔ جشن کا یہ موقع افغانستان میں اس وقت آیا ہے جب حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کر رہی ہے۔ وہیں، طالبان نے 1997 اور 2001 کے درمیان لڑکیوں کے اسکول جانے پر روک لگا رکھی تھی۔

میرے خواب، میرے ڈر سے بڑے ہیں: شمسیہ

شمسیہ علی زادہ نے ملک میں طالبان کی واپسی پر اپنا ڈر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی پڑھائی کے راستے میں سیاست کو نہیں آنے دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے طالبان کی واپسی کو لے کر ڈر ہے لیکن میں اپنی امید کھونا نہیں چاہتی، کیونکہ میرے خواب، میرے ڈر سے بڑے ہیں۔ شمسیہ نے بتایا کہ ان کے والد افغانستان کے شمال میں ایک کوئلہ کان میں کام کرتے ہیں لیکن ان کی پڑھائی کو دھیان میں رکھ کر انہوں نے پورے کنبے کو کابل بھیج دیا جس سے شمسیہ کی پڑھائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ 


میرے کنبے کے تئیں میری ذمہ داری کے احساس نے ہی مجھے یہاں پہنچنے میں مدد کی ہے۔ میڈیکل کی پڑھائی کرنا اور NEWS18 URDUاپنے لوگوں کی خدمت کرنا ہی میرا واحد خواب ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad