تازہ ترین

بدھ، 30 ستمبر، 2020

فیس معافی کا مطالبہ:ایس ڈی ایم کو سونپا میمورنڈم

دیوبند30/ ستمبر (دانیال خان)سماجی تنظیم ابھیبھاوک سنگھ کے شہر کنوینر عارف انصاری اور ریشبھ تیاگی کی قیادت میں اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین و سرپرستان نے ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر فیس معافی کے متعلق ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم راکیش کمار کو سونپا۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ درجہ9/10/11/12کے طلبہ و طالبات کو رجسٹریشن کے بہانے اسکول میں بلا کر پورے سال کی اسکول فیس جمع کرانے کا دباؤ بنا رہے ہیں 

ساتھ ہی فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں سال بے کار کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کورونا مدت میں ہر فرد متاثر ہوا ہے لوگوں کے کاروبار ختم ہو گئے ہیں ایسے حالات میں پورے سال کی فیس دینا والدین کے لئے ممکن نہیں ہے


،میمورنڈم میں ایس ڈی ایم سے کورونا مدت کی فیس معاف کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس دوران سمیتی کے عہدہ دار ان و کارکنان نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 48گھنٹہ کے درمیان ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ایس ڈی دفتر پر غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دیا جائیگا۔میمورنڈم دینے والوں میں موہت،اتول،برجیش،جتیندر،روندر،اجیت،یوگ راج،فیروز،پارول تیاگی،شہاب،ارون کمار،منوج،وجاہت اور افضل وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad