تازہ ترین

پیر، 31 اگست، 2020

نہیں رہے بھارت رتن سابق صدر پرنب مکھرجی ،پی ایم مودی نے کچھ اس طرح کیا یاد

نئی دہلی،(یو این اے نیوز 31اگست 2020)  سابق صدر پرنب مکھرجی اب نہیں رہے۔  آج ان کا انتقال ہوگیا۔  کئی دنوں سے سابق صدر پرنب مکھرجی  کوما میں تھے۔ 84سالہ  مکھرجی ، کو وینٹیلیٹر لگایا گیا تھا اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کا علاج کیا جارہا تھا۔  مکھرجی کی موت کے بارے میں معلومات ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کرکے دی،  صدر رام ناتھ کووند اور پی ایم مودی نے پرنب مکھرجی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔  صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا کہ پرنب مکھرجی کی موت کے بارے میں سن کر دل کو ایک صدمہ پہنچا۔  انکی موت ایک زمانہ کا اختتام ہے۔  میں پرنب مکھرجی کے کنبہ ، دوستوں اور تمام ہندوستانیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

 سابق صدر کی موت پر ، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ ایک بہترین اسکالر تھے ، سیاسی جماعت میں ہر ایک ان کا احترام کرتا ہے۔ 

 پی ایم مودی نے لکھا کہ بھارت رتن پرنب مکھرجی کے  انتقال پر بہت دکھ ہوا انہوں نے ہمارے ملک  کی ترقی کی راہ پر انمٹ نقوش چھوڑا ہے۔  وہ ایک  اسکالر ، ایک سیاست دان تھے، وہ سیاسی میدان  اور معاشرے کے تمام طبقات میں سراہے گئے
سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹ

 معلوم رہے کہ 10 اگست کو رات 12.07 بجے دماغ میں خون کے جمنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔  سرجری سے قبل انکی  کورونا جانچ بھی کروائی گئی تھی ، جو مثبت آئی تھی  اس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے دماغ میں جمع ہوئے خون  کو نکالنے کے لئے سرجری کی تھی۔  پھر بھی ان کی صحت میں بہتری نہیں آئی۔

- بھارت رتن پرنب مکھرجی کی رخصتی سے پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے۔  قائدین سے لے کر عام عوام تک وہ خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔  ان کی سیاسی زندگی کا سفر 40 سال سے زیادہ عرصہ پر محیط ہے کانگریس پارٹی میں رہتے ہوئے ، انہوں نے وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ ،وزیر تجارت تک کی ذمہ داری نبھائی

 مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے سابق صدر کی موت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت رتنا پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔  وہ ذہین اور قابل تھے۔  ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری طرف سے پرخلوص تعزیت ہے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ میں پورے ملک کے ساتھ ملک کر  اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔  غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور انکے عزیزوں کے تئیں اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں، سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ، بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کیا کہ انتہائی دکھ  کے ساتھ ، آپ کو یہ بتاتا ہوں  کہ میرے والد شری پرنب مکھرجی کا ابھی آر آر اسپتال کے ڈاکٹروں کی پوری کوشش کرنے اور پورے ہندوستان سے لوگوں سے ملی  دعاؤں کے باجود انتقال ہوگیا ہے 

 غور طلب ہیکہ  پرنب مکھرجی نے 2012 سے 2017 تک ہندوستان کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔  سابق صدر کو ہھارت رتن سے بھی نوازا گیا ہے۔  حالانکہ یو پی اے صدر سونیا گاندھی کی صدر کے عہدے کے لئے پہلی پسند حامد انصاری تھے۔  لیکن مکھرجی بہت ساری علاقائی سیاسی جماعتوں کو زیادہ پسند تھے  اس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ سیاسی اختلافات کے باجود پرنب مکھرجی کو تمام سیاسی جماعتوں میں مقبولیت حاصل تھی،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad