دیوبند،دانیال خان(یو این اے نیوز 31اگست 2020)انچارج انسپکٹر اشوک سولنکی کی قیادت میں دیوبند پولیس نے کورونا مدت میں بغیر فیس ماسک لگائے بلا وجہ بائکوں پر گھوم رہے لوگوںکے چالان کاٹکر جرمانہ وصول کیا۔
اطلاع کے مطابق کوتوالی پولیس نے انچارج انسپکٹر اشوک سولنکی کی سربراہی میں شہر کے مینا بازار،ہنومان چوک،مین بازار اور تحصیل کے آس پاس علاقوں میں پیدل مارچ کر بغیر فیس ماسک لگائے گھوم لوگوں کے چالان کاٹے،اچانک سڑک پر بڑی تعداد میں پولیس کو دیکھ کر لوگوں میں افرا تفری کا ماحول بن گیا اور لوگ یہاں وہاں ہو گئے
،پولیس کے مطابق سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل نہ کرنے اور فیس ماسک نہ لگانے والے افراد کے خلاف مستقبل میں بھی کارروائی جاری رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں