تازہ ترین

جمعرات، 27 اگست، 2020

بی جے پی نے اترپردیش سے مسلم چہرے کو راجیہ سبھا امیدوار نامزد کیا،جانیں کون ہے جس پر پارٹی نے کیا بھروسہ

 نئی دہلی: بی جے پی نے اتر پردیش سے راجیہ سبھا کی ایک نشست کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے سید ظفر اسلام کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔  راجیہ سبھا کی اس نشست پر 11 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہونا ہے جو سماج وادی پارٹی کے سابق رہنما امر سنگھ کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔  

بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے اترپردیش سے راجیہ سبھا کی ایک نشست کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے ظفر اسلام کے نام کو منظور کرلیا ہے۔  امر سنگھ یکم اگست کو سنگاپور کے ایک اسپتال میں گردوں کی بیماری کی وجہ سے چل بسے تھے،  اترپردیش سے راجیہ سبھا ممبر کی حیثیت سے ان کی مدت جولائی 2022 تک تھی۔ معلوم رہے ظفر اسلام بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے ایک بینکر تھے،بی جے پی میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر سید ظفر اسلام جرمن ڈویوش بینک میں بطور MD تعینات تھے۔ 

 وہ جرمنی کے فرینکفرٹ میں رہتا تھے۔  7 سال پہلے انہوں نے بی جے پی کی رکنیت لی تھی۔  ان مدت میں وہ بی جے پی کی ترجمانی بھر پور طریقے سے کی ۔  وہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں۔  سید ظفر اسلام بی جے پی کے ترجمان بھی ہیں۔

 مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی سربراہی میں قائم کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے ، سابق مرکزی وزیر جیوتی سندھیا کو بی جے پی میں لانے میں اسلام نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad