تازہ ترین

جمعرات، 27 اگست، 2020

محرم کی مجلس میں تبرک بانٹتے ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کیا،غصائی عوام نے گھیرا تھانہ،جمکر ہوا پتھراؤ

کانپور۔(یو این اے نیوز 27اگست 2020) شہر کے گوالٹولی میں پولیس نے منگل کے روز دیر رات مجلس کے بعد غریبوں کو تبرک بانٹ رہے ڈاکٹر علی فرزان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،اس سے ناراض لوگوں نے تھانے کا گھیراؤ کر مظاہرہ شروع کردیا . مولانا کے سمجھانے بجھانے پر لوگ گھر لوٹ رہے تھے ،کی کچھ شرپسند نے جارہے لوگوں پر جملہ کشی کردی ،اسکے بعد بھیڑ بھڑک اٹھی اور پتھراؤ شروع کردیا پولیس نے لاٹھیاں برساکر بھیڑ کو تتر بتر کیا در اصل ڈاکٹر علی گوالٹولی واقع اپنے گھر کے باہر جس وقت تبرک بانٹ رہے تھے 

،تبھی کسی نے پولیس کو فون کر گھر کے باہر بھیڑ جمع ہونے کی اطلاع دے دی. پولیس نے انہیں تھانہ لے آئی اس بیچ علاقے کے 300-400 لوگوں نے بھی پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہو کر ہنگامہ کرنا شروع کردیا ،غصائی بھیڑ دیکھ کر  کچھ  سمجھ دار لوگوں نے  مولانا سید عباس کو اسکی اطلاع دی .  الزام ہیکہ علاقے کے لوگ  گھر واپس آ رہے تھے تو کچھ شرپسندوں نے جملہ کشی کردی اس سے ناراض لوگوں نے ان پر پتھراؤ شروع کردیا

 ادھر  پولیس اسٹیشن کے گھیراؤ کی خبر پر ایک بڑی تعداد کے ساتھ مع فورس پہنچا ،ایس پی پچھم ڈاکٹر انل کمار نے بھیڑ کو بھگایا ادھر تھانے پہنچے مولانا نے کووڈ پروٹوکول کے تحت گھر میں مجلس کی بات کہی اسکے بعد ڈاکٹر کو چھوڑ دیا گیا،بھیڑ کو سمجھا بجھاکر واپس بھیج دیا گیا انسپیکٹر گوالٹولی کے کے دیکچھت سے معاملے کی رپورٹ مانگی گئی ہے ،رپورٹ کے حساب پر کاروائی کی جائیگی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad