تازہ ترین

جمعرات، 27 اگست، 2020

مذہب اسلام قبول کرنے والی خاتون ،دہلی ہائی کورٹ میں درج کرایا اپنا بیان ،کہا اپنی مرضی سے کی شادی ،

کانپور ۔یو این اے نیوز 27اگست 2020)شالینی یادو سے فضا فاطمہ بنکر نکاح کرنے والی خاتون پولیس سے چار قدم آگے نکلی شیلنی یادو نے دہلی کے تیس ہزاری عدالت میں 164 کے تحت بیان  درج کرائے ہیں . دراصل، کانپور پولیس شیلنی یادو کو برآمد کرکے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کے تحت بیان  کو درج کتانا چاہتی تھی  شالینی  یادو کے اہل خانہ والے بھی یہی چارہے تھے . اس کے ساتھ ساتھ، یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ شالینی فیصل  کے دباؤ میں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرکے والدین پر الزمات لگارہی  ہے. کانپور میں الگ الگ تھانوں  میں، پانچ لڑکیوں کا ذہن برین واش کرکے  مذہب تبدیلی اور نکاح کا معاملہ سامنےآیا تھا اس تعلق سے جڑے پانچ ملزم لال کالونی کے  رہنے والے تھے 

شالینی  یادو کے اہل خانہ سمیت باقی لڑکیوں کے اہل خانہ نے آئی جی رینج  موہت اگروال سے ملاقات کی. اہل خانہ نے یہ الزام لگایا تھا کہ منظم گروہ شہر میں سرگرم ہے، جو لڑکیوں کے دماغ کو برین واش کرنے کے بعد مذہب تبدیل کرواتا ہے  ہماری لڑکیوں کو برآمد کیا جانا چاہئے اور ان کے 164 کے تحت بیانات درج کیے جائیں. اس پر، آئی جی رینج نے ایس پی جنوب دیپک بھکر کی نگرانی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی  تیس ہزاری   عدالت میں، 164 کے بیان درج ایس پی ساؤتھ دیپک بھوکر کے مطابق قدوئی نگرسے جو  شالینی  یادو کا کیس تھا اسمیں شالینی یادو نے   ہائی کورٹ دہلی میں ایک ایپلیکیش لگائی تھی. اس میں ہائی کورٹ نے 164کے بیان کرنے کے لئے حکم دیا تھا شالینی کا 164کا  بیان  ہو گیا ہے آئی او او کی طرف سے اسکا بیان مان لیا گیا ہے

 چونکہ وہ بالغ ہے اس نے یہ کہا ہیکہ وہ اپنی مرضی سے ساتھے میں ہے وہ میرے شوہر ہیں،ابھی تک اسکے بیان سے یہی سامنے آیا ہے آگے کی کاروائی ہم کرینگے ،  کیا ہے شالینی یادو کا پورا معاملہ؟ بررا تھانے حلقہ واقع بررا میں رہنے والی شالینی یادو  قدوئی نگر تھانے کے لال کالونی میں رہنے والے محمد فیصل سے گزشتہ 6 سے پیار کرتی تھی شالینی نے غازیا باد میں مذہب تبدیلی کرکے فضا فاطمہ نام رکھ کر فیصل سے نکاح کرلیا،شالینی کے اہل خانہ نے فیصل سمیت سات لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی ،

 وائرل کی تھی یہ ویڈیو ،شالینی نے ویڈیو وائرل کر بتایا تھا میں اپنے گھر سے 29جون کو کالج کے امتحان کا بہانا بناکر لکھنؤ کے لئے نکلی تھی میں اپنے دوست محمد فیصل کو 6سال سے جانتی ہوں میں فیصل سے 2جولائی کو غازیا باد میں شادی کی مینے اپنی مرضی سے بخوشی کسی دباؤ کے بغیر اسلام مذہب قبول کیا اور نکاح کیا اس کے ساتھ ہی ساتھ ہمنے عدالت میں جاکر بھی  شادی کی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad