مظفر نگر:شاہدحسینی(یواین اے نیوز29جولائی2020) آج ڈی ایم سیلوا کماری جے اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک یادو نے ضلع پنچایت آڈیٹوریم میں عید الاضحی (بقرہ عید) کے تہوار کے پیش نظر کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس عظیم تہوار کو باقاعدہ طور پر منائے جانے کے لئے مسلم مذہبی رہنماؤں اور مسلم سماجی تنظیموں کے معززین کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں آل انڈیا متحدہ محاذ کے صدر شاہنواز آفتاب اور پریس کے ترجمان محبوب عالم ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر
مسلم آبادی والے مکی نگر اور کھالہ پار نئی آبادی میں واقع اے- ٹو-زیڈ پلانٹ اور اس کی کوڑے والی گاڑیاں ،گندگی ، زہریلا پانی اور ان سب سے پھیلنے والی بیماریوں کا بہت اہم اور پرانا مسئلہ اٹھایا ، جس پر فوری طور پر ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے موقع پر پہنچ گئیں اور منسلک افسران کو اس مسئلے کے ازالے کے احکامات جاری کردئے۔ اس پر آل انڈیا متحدہ محاذ کے عہدے داران نے دل کی گہرائیوں سے ضلعی کلکٹر سیلوا کماری جے کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران صدر شاہنواز آفتاب ، گوہر صدیقی ، مولانا زبیر رحمانی ، محبوب عالم ایڈووکیٹ ، فیضیاب خان ایڈووکیٹ ، حاجی منور ایڈووکیٹ ، ماسٹر تکریم وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں