تازہ ترین

بدھ، 22 جولائی، 2020

برطانوی کرسچین ریپر لیزا اسلام قبول کرکے مسلمان ہوگئیں ، اس سے قبل وہ غیر مہذبانہ لباس پہنتی تھیں۔

لندن(یواین اے نیوز22جولائی2020)ڈانس ہال اسٹار لیزا مرسڈیز نے چند ماہ قبل انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں عیسائیت سے اسلام مذہب کو قبول کرکے مسلمان ہوکر خدا کے قریب ہوگئی ہوں۔جمیکا میں ریپر نے اسلام قبول کرنے کے دو ماہ بعد اپنا نیا گانا 'شہدا' جاری کرکے اپنی نئی زندگی کی خوشی منائی ہے۔

اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا ، 'میں بہت گھبرائی ہوئی ہوں،میں بہت نروس ہوگئی ہوں اور سوشل میڈیا پر ، بہت سارے لوگ مجھ سے پوچھتے رہے ، "میں نے اسلام کیوں قبول کیا؟لیزا جمیکا کے ایک عیسائی گھرانے میں پلی بڑھی، اور وہ اکثر اپنے والد کے ساتھ چرچ جاتی تھیں، لیکن افسوس کہ جب لیزا کی عمر 16 سال کی ہوئی تو انکے والد کی موت ہوگئی اور بعد میں وہ برطانیہ چلی گئیں جہاں انہوں نے مسلمان لوگوں کے ایک بڑے گروہ سے دوستی کی۔

اس سال لیزا نے اچانک اسلام قبول کرلیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں خدا کے قریب ہونا چاہتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میرے لئے کوئی بھی مذہب اسلام سے بہتر نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سولہ سال کی عمر سے میرے بہت سے مسلمان دوست ہیں جنہوں نے مجھے اپنے مذہب کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔

میں نے یہ فیصلہ کئی سالوں کی سوچ کے بعد لیا ہے۔ مجھے اسلام بھی پسند ہے کیونکہ ہم دن میں پانچ وقت دعا کرتے ہیں میرے لئےاس سے اچھا کوئی مذہب نہیں ہوسکتا ہے۔ میں اب زیادہ سے زیادہ حجاب پہننے کی کوشش کرتی ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم جو بھی ہیں ، اللہ ہمارے دل کو دیکھتا ہے اور اگر ہمارا دل صاف ہے تو یہ ہمارا اصل مذہب ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad