پرتاب گڑھ ۔(یو این اے نیوز 5جون 2020) اتر پردیش کے پرتاب گڑھ ڈسٹرکٹ میں جمعہ کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جان بحق ہوگئے. حادثے کے شکار لوگوں راجھستان سے ریاست بہار کے ضلع بھوج پور میں کسی پروگرام میں شرکت کرنے جارہے تھے ۔
اتر پردیش کے پرتاب گڑھ ڈسٹرکٹ میں، جمعہ کی صبح صبح ایک ٹرک سے ٹکرائی ایس یو وی کار، میں سوار 9افراد جان بحق ہوگئے ،جسمیں 1 ایک شخص کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے،جسے پولیس نے علاج کے لئے لکھنؤ بھیجا ہے یہ درد ناک حادثہ پرتاب گڑھ ڈسٹرکٹ کے نواب گنج تھانہ حلقہ کے واجدپور میں پیش آیا۔
اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام لوگ ایک ہی خاندان کے ہیں جمیں 3 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے. مقامی لوگوں سے اطلاع پاتے ہی نواب گنج کی پولیس موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے کار میں مرے پڑے لوگوں کو کار سے باہر نکالا جسکے بعد پولیس افسران سبھی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، کار اور ٹرک کی ٹکر اتنی بھیانک تھی جسکی آواز سنکر آس پاس رہنے والوں کی نید ٹوٹ گئی اور وہ حادثے کی جگہ بھاگے جہاں درد ناک حادثہ کا منظر دیکھ کر لوگ دہل گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں