تازہ ترین

جمعہ، 5 جون، 2020

بلڈ ڈونیٹ گروپ نے دو دنوں میں تین مریضوں کو بلڈ دے کر انسانیت کا نمونہ پیش کیا۔

گروپ کے بانی ذاکر حسین نے گروپ سے جڑنے کیلئے 8368463763 نمبر جاری کیا 

اعظم گڑھ,5جون(پریس نوٹ) الفلاح فرنٹ کے ذریعہ چلنے والا بلڈ ڈونیٹ گروپ نے ایک بار پھر تین مریضوں کو بلڈ دے کر انسانیت کا نمونہ پیش کیا ہے۔بلڈ ڈونیٹ گروپ کے محمد آفتاب,محمد ارشداور حافظ دانش فلاحی  نے اعظم گڑھ  میں بلڈ ڈونیٹ کیا۔حافظ دانش فلاحی نے تو بارش میں بھیگتے ہوئے سولہ کیلو میٹر کا سفر طے کرکے مریض کو بلڈ دیا۔وہیں بلڈ ڈونیٹ گروپ کے محمد سلیم نے بھی سولہ کیلو میٹر کا سفر طے کرکے مریض کا بلڈ دیا۔دانش فلاحی نے بلڈ ڈونیٹ گروپ کو لیکر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفاد پرستی اور ظلم و جور کے اس دور میں جب کہ لوگ صرف اپنے لئے جیتے ہیں،کسی نامعلوم ضرورت مند کو خون کا عطیہ دینا انسانیت کی خدمت کی معراج ہے۔

 خدمت خلق کے مختلف گوشوں میں سے یہ ایک ایسا گوشہ ہے جو  ہماری توجہ کا زیادہ مستحق ہے۔الفلاح فرنٹ کے ذریعہ چلنے والیبلڈ ڈونیٹ گروپنے اس کمی کو پورا  کردیاہے۔اس کا اندازہ مجھے ابھی چند روز قبل اس وقت ہوا جب ہمارے ایک سناشا اختر بھائی جوگردے کے مریض ہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈائیلیسس کی ضرورت پڑتی ہے۔پہلی بار جب ان کو خون کی  ضرورت پڑی تو میں بہت پریشان ہوا کہ اس کا انتظام کیسے ہوگا۔بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی اور کنوینر ذاکر حسین کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بارے میں پتہ تھا۔میں نے ان کو بس اطلاع کردی انہوں نے فورا اس کا انتظام کرایا, تب مجھے پہلی بار اس گروپ کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔آج سیدو روز قبل اختر بھائی نے مجھے اطلاع دی کہ انہیں دوبارہ خون کی ضرورت ہے۔میں نے سوچا کہ ذاکر بھائی کو اطلاع کردوں لیکن بد قسمتی سے میں بھول گیا۔کل دیر رات ان کو اس کی اطلاع ہوسکی۔اور رات ہی سے موسلادھار بارش بھی ہونے لگی۔

صبح ہوگئی اور پوری کوشش کے بعد بھی کوئی انتظام نہ ہوسکا۔غلطی میری تھی اور مجھے لگا کہ اس کا کفارہ صرف اسی صورت میں ادا ہوسکتا ہے کہ میں اپنے خون کا عطیہ دیدوں۔مریض کی حالت بھی خراب تھی۔اس لئے بعد نماز جمعہ بارش میں ہم لوگ نکل پڑے۔ذاکر بھائی سے مسلسل رابطے میں رہا۔بالآخر میں نے اپنے خون کا عطیہ دیکر اپنی غلطی کا کفارہ ادا کردیا۔محمد ارشد بھائی اور آفتاب بھائی نے بھی اس گروپ کے ذریعہ اپنے خون کا عطیہ دیکر خدمت خلق کی مثال پیش کی۔سلیم بھائی نے تو 16کلو میٹر دور جاکر خون کا عطیہ دیا۔ماشاء اللہ بلا تفریق مسلم و غیر مسلم نوجوان اس گروپ کے ذریعہ اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔اللہ اس گروپ سے جڑے ہر شخص کو اپنی امان میں رکھے۔آمین

اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین نے عوام سے گروپ سے جڑنے کی اپیل دہرائ ہے۔انہوں نے گروپ سے جڑنے کیلئے8368463763 نمبر جاری کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad