ممبئی (یواین اے نیوز11جون2020)ممبئی پولیس نے بدھ کے روز ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی سے بھڑکاؤ بیان سے متعلق طویل پوچھ گچھ کی۔آپ کو بتادیں کہ ارنب گوسوامی دوپہر 2 بجے کے قریب این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن پہنچے اور ان سے تقریبا دو گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔بتایا جارہا ہے کہ پولیس عہدیداروں نے پہلے ریپبلک ٹی وی کے چیف فنانشل آفیسر ایس سندارام سے پوچھ گچھ کی اور اسی دوران گوسوامی نے ان پر سیاسی انتقامی کارروائی کرنے اور ممبئی پولیس کی جان بوجھ کر میڈیا سے متعلقہ کارروائیوں میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ اور میڈیا برادران سے بھی متحد ہونے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ، 'سچائی میرے ساتھ ہے ، ہم جیتیں گے ، میں نے حقائق ممبئی پولیس کے سامنے رکھے ہیں اور انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ مجھ سے پوچھ گچھ کے لئے دوبارہ فون کرسکتی ہیں۔آپ کو بتادیں کہ پائے دھونی پولیس نے ارنب گوسوامی کے خلاف بھارتی تعزیرات کی شق 153 ، 153 اے ، 295 اے ، 500، 505 (2) ، 511 اور 120 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔رضا ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری عرفان ابوبکر شیخ نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ گوسوامی اپنے ٹیلی ویژن شو کے ذریعے ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں