تازہ ترین

منگل، 16 جون، 2020

چین کی فائرنگ سے بھارت کے تین جوان شہید،گودی میڈیا خاموش،

نئی دہلی،(یو این اے نیوز 16جون 2020)ہندوستان اور چین سرحد پر مشرقی لداخ میں پچھلے ایک مہینے سے بھی زیادہ وقت سے چلے آرہے تعطل کے درمیان پیر کی رات دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان پیگانگ جھیل علاقے میں تشدد جھڑپ ہوئی جس میں فوج کے ایک افسر اور دو جوان شہید ہوگئے۔

فوج نے آج جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں افواج کے جوانوں کے اپنی اپنی جگہوں سے پیچھے ہٹنے کے عمل کے تحت یہ جھڑپ پیر کی رات پیگانگ جھیل علاقے میں ہوئی جس میں ہندوستانی فوج کے ایک افسر اور دو جوان شہید ہوگئے۔ دو نوں فوج کے میجر جنرل سرحد پر تناؤ کو کم کرنے کے لئے بات چیت کررہے ہیں،

سماچار ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی فوج نے اسکی اطلاع دے دی ہے،اسی بیچ فوج صدر جنرل ایم ایم نروڑے نے پٹھان کوٹ کا سفر ملتوی کردیا ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad