جونپور۔ حاجی ضیاء الدین(یو این اے نیوز 16جون 2020) سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے بھدیٹھی گاؤں میں فرقہ وارانہ فساد اور آتشزنی کے پانچویں روز سماج وادی پا رٹی، راشٹریہ علماء کونسل اور بھیم آرمی کے وفود نے گاؤں کا دورہ کیا سماج وادی پا رٹی نے بالواسطہ طور پر بی جے پی پر نشانہ سادھااور معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا الزام عائد کیا علماء کو نسل نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اقلیتوں کو نشانہ بنا یا گیا پولیس کی یکطرفہ کا روا ئی بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے کیوں کہ ما ر پیٹ دونوں جانب سے ہو ئی تھی بھیم آرمی نے کسی کے بے قصور نہ پھنسا ئے جانے اور اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا
وہیں ایس پی دیہی ڈاکٹر سنجے رائے نے دونوں مذاہب کے لو گوں کے مسائل کو سنتے ہو ئے یقین دلا یا کہ کسی بے گناہ کو تکلیف نہیں ہو گی نقل مکانی کر نے والے واپس لوٹیں انھوں نے گاؤں میں پولیس چوکی کے مطالبہ پر مثبت یقین دہانی بھی کرا ئی۔سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو کی قیادت میں درجنوں سماج وادی لیڈران نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریق سے ملاقات کی۔ لال بہادر یادو نے کہا کہ واقعہ کی حقیقت اور گاؤں کے لوگوں سے ملی معلومات اور وائرل ویڈیوز کے مطابق کسی تیسرے فرد کی کارستنانی ہو سکتی ہے گاؤں والوں نے بتایا کہ دو تین افراد ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کو غلط اطلاع دے کر دونوں جانب کے لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کی تھی اور وہ لوگ بی جے پی کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن اب تک ان پر کو ئی کاروا ئی نہیں ہوئی اور یکطرفہ طور پر بہت سے بے گناہ لوگ جال میں پھنس گئے ہیں سماج وادی پارٹی انہیں انصاف دلانے نے کے لئے کھڑی ہے بی جے پی کے لیڈران نے بھی خوب سیاست کی ہے
لیکن ہم سچائی کا ساتھ دے کر بے گناہوں کو انصاف دلائیں گے جیل میں قید لوگوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ ایم ایل اے شیلندر یادو للئی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی بے گناہوں کی لڑائی ہر قیمت پر لڑے گی اورا س لڑائی کو سڑک سے لے کر ایوان تک اٹھا ئیں گے بی جے پی لیڈران نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی ہے، اگر بے گناہ لوگوں کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو سماج وادی پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔
انتظامیہ نے اس معاملہ میں بہت جلدی اپنے اختیار کا مظاہرہ کیا ہے ضلع میں مسلسل قتل و غارت گری جاری ہے۔ لیکن ابھی تک ایک بھی مجرم نہیں پکڑا گیا ہے وفد میں ایم ایل اے جگدیش سونکر سابق ایم ایل اے للن پرساد یادو، شردھا یادو ڈاکٹر کے پی یادو حسام الدین شاہ، شیام بہادر پال راہل ترپاٹھی، پپو رگھوونشی، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو الماس صدیقی، ڈاکٹر غیاث الدین لال محمد راعین، رضوان ر وغیرہ شامل رہے۔وہیں علماء کونسل کا ایک وفدمولانا انورا حمد قاسمی کی قیادت میں متاثرہ گاؤں پہنچا اور متاثرین کی خیریت معلوم کی اس موقع پر مولانا انور احمد قاسمی نے کہا کہ گاؤں میں نقل مکانی اقلیتوں میں پولیس کے خوف کا اشارہ ہے معمو؛لی تنازعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیاگیا ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت اقلیتوں کو نشانہ بنا یا گیاہے وہیں پولیس کی یکطرفہ کا روا ئی بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے کیوں کہ ما ر پیٹ دونوں جانب سے ہو ئی اور دونوں فریق کے لوگ زخمی بھی ہو ئے ہیں تو پھرا یک فریق پر ہی کا روا ئی کیوں ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ گاؤں کی ایک پردہ نشیں خاتون نے کسی طرح ہمت کر پولیسہ مظالم کی داستاں سناتے ہو ئے کہا کہ درجن بھر سے زائد پولیس کی نفری پہنچتی ہے اور ہمارے گھروں کو دروازہ زبردستی توڑدیا جا تا ہے
اور ہم خواتین کے ساتھ بدکلامی بھی کی گئی ہے اس منظر کو سوچ کر روح کانپ جا تی ہے لیکن ہمیں خدا کی ذات پر پو را یقین ہے ہم گاؤں چھوڑنے کے بجائے حالات کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔مولانا انوار احمد قاسمی نے کہا کہ گاؤں کی واضح صوت دیکھ کر حقیقت یقین میں بدل جا تی ہے اور پولیس کے ذریعہ ملزمان پر پانچ ہزار رو پئے انعام کا اعلان کر کہیں مجرمانہ رکارڈ ثابت کر نا مقصد تو نہیں ہے پولیس کو جانب داری کے بجائے انصاف پرستی سے کام لیتے ہو ئے خاطیوں کے خلاف سخت کا روا ئی کر نا چاہئے۔ اس موقع پر مولانا حسان احمد قاسمی، سلمان ایڈ ووکیٹ، ارون شریواستو ایڈوکیٹ، اشتیاق احمد، وغیرہ شامل رہے۔بھیم آرمی کے ساتھ آئے پر ویز احمد بادشاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ گاؤں کاماحول خراب کر نے کی کو شش ہوئی ہے لیکن گاؤں اور علاقہ کی یکجہتی قائم رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر سوچنا ہو گا
اور میں نے بھیم آرمی کی پو ری ٹیم کے ساتھ گاؤں کا دورہ کیا ہے اس موقع پر بھیم آرمی کے ضلع صدر اے کے گوتم نے کہا کہ اس پورے معاملے میں آفتاب عالم اور ان کے اہل خانہ کا ہاتھ ہے کسی بے قصور کو ہر کز نہ پھنسا یا جائے میں حکومت سے مطالبہ کر تا ہو ں کی اعلی سطحی جانچ کر کے خاطیوں کے خلاف سخت کا روا ئی کی جائے اور گاؤں میں امن اومان بر قرار ہو۔اس کے علاوہ ایس پی دیہی ڈاکٹر سنجے رائے نے گاؤں پہنچ کر دونوں مذاہب کے لوگوں کے مسائل کو سنتے ہو ئے کہا کہ تنازعہ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے مقدمہ میں تفتیش چل رہی ہے خاطیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ہر حال میں گاؤں میں امن امان باقی رکھا جائے گا
جو لوگ نقل مکانی کر گئے ہیں واپس لو ٹیں کسی بے گناہ کو تکلیف نہیں ہو گی افواہوں پر دھیان نہ دیں کوئی پریشانی ہو تو مجھے بتائیں دلتوں کی جانب سے گاؤں میں پولیس چوکی بنائے جانے کا مطالبہ کیا گیا جس پر سنجے رائے نے جلد ہی چوکی بنانے کی یقین دہانی کرا ئی میٹنگ کے بعد لو گوں میں یہ چہ می گوئیاں ہوئیں کہ میٹنگ میں تو لوگوں کو واپس لو ٹنے کو تو کہا گیا لیکن پولیس نے ملزمان کے خلاف ۵ / ہزار روپئے انعام کا اعلان کر رکھا ہے ایسے میں لو گ کس طرح واپس لوٹیں گے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں