حضرت مولانا سید ابوالحسن علی میاں ندوی کےخادم خاص مولانا شاہد قاسمی کا طویل علالت کے بعد اج انتقال ہوگیا
لکھنؤ۔(یو این اے نیوز 30مئی 2020) مدرسہ ضیاء العلوم کے سینئر استاذ،مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کے خادم خاص، مولانامحمد شاہد قاسمی ندوی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔انا للہ وانا الیہ راجعون مولانا نہایت خوش اخلاق، خوش سلیقہ اور باغ وبہار طبیعت کے مالک تھے،
مدرسہ ضیاء العلوم کے ساتھ مدرسہ عائشہ للبنات میں بھی تدریسی خدمات انجام دیا کرتے تھے.. کافی عرصہ سے سخت علیل تھے، فیض آباد آبائ وطن تھا، وہیں پر آپ کا انتقال ہوا.. اللہ تعالٰی آپ کو غریق رحمت کرے اور آپ کی نیکیوں کو یوم آخرت تک صدقہ جاریہ بنائے.. آمین

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں