تازہ ترین

ہفتہ، 30 مئی، 2020

سارے گاما پا شو کے رنرآپ رہے گلوکارہ مینول احسان نے وزیراعظم نریندر مودی پر کیا توہین آمیز تبصرہ،کیس درج

    تریپورہ۔(یو این اے نیوز 30مئی 2020) تریپورہ پولیس نے بنگلہ دیشی گلوکار مینول احسان نوبل عرف نوبل کے خلاف سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔  نوبل نے گذشتہ سال بنگلہ کے میوزک ریئلٹی شو سارے گاما پا میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

واضح رہے ،سمن پال نامی شخص نے اس ہفتہ کے شروع میں مینول احسان نوبل کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔  نوبل پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم  نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز گانے لکھے اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا۔ایف آئی آر کو انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 500 ، 504 ، 505 اور سیکشن 153 کے تحت درج کیا گیا ہے اور اسے تریپورہ پولیس کے سائبر کرائم سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔  پولیس اب اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔شکایت کنندہ سمن پول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا اور لکھا ، 

'آج میں نے مینول احسان نوبل کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔  میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے درخواست کرتا ہوں کہ اسکا ویزا منسوخ کرے۔  اس کے ساتھ اسکے تمام کاروباری معاہدوں کو منسوخ کرنا چاہئے۔  تاکہ وہ دوبارہ ہندوستان واپس نہ آسکے۔

 واضح رہے مینول جی کو بنگلہ میوزک پر آنے والے شو سارے گا ماپا میں تیسرا مقام ملاتھا۔  اس سے قبل ، انہوں نے رابندر ناتھ ٹیگور پر بھی قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad