اعظم گڑھ(یواین اے نیوز29مئی2020) ضلع میں کورونا کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے ، جہاں جمعرات کے روز 14 متاثرہ مریض پائے گئے وہیں آج جمعہ کو ہوٹل کے دو ملازمین سمیت 19 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے،جس سے ضلع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ ایک ہی دن میں ضلع میں مثبت مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں تمام مریضوں کو قرانطین کیا جارہا ہے۔ان کے رابطے میں آنے والوں کو اور سفر کی تاریخ تلاش کی جارہی ہے۔ جمعہ کی صبح گورکھپور لیب سے ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں مجموعی طور پر 19 افراد کورونا مثبت پائے گئے۔ جس میں شہر میں سائی ہوٹل کے دو ملازم بھی شامل ہیں۔سرکاری میڈیکل کالج کے عملے کو ہوٹل میں رکھا گیا ہے اس کا خدشہ ہے کہ لیب ٹیکنیشن کے ان کے قرنطین پر رابطے میں آنے کے بعد مزدور انفکشن ہوچکے ہیں۔ اسی دوران ، مارٹنگ گنج کے کالی پور میں دو افراد اورکورہرا میں ایک شخص میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اہرولہ کے رسول پور احمدعلی میں بھی ایک شخص اور پاکھن پور میں ایک شخص کو انفکشن ہوا ہے ، وہ سورت سے آئے تھے۔ پھولپور کے شیخ ولیا میں ایک شخص انفیکشن پایا گیا ہے۔پووئی کے بھانی پور میں ایک شخص انفیکشن پایا گیا۔ سگڑی تحصیل کے کانکھ بھار میں بھی ایک شخص میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وہ فرید آباد سے آئے تھے۔ جہانا گنج کے نیتو پور میں مزید آٹھ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔یہ تمام افراد 19 مئی کو ممبئی سےائے تھے،انکے ساتھ زیادہ تر متاثرہ خاندان لوگوں کو کورونا پوزیٹو آیا ہے۔ وہیں ایک شخص کو جون پور کا بتایا گیا ہے۔ 19 افراد کے مثبت ہونے کے بعد ، ضلع میں مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ 77 کا علاج جاری ہے۔ نو مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں،جبکہ دو کی موت ہوگئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں