نیوزی لینڈ(یواین اے نیوز30مئی2020)ایسے وقت میں جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس ’کووِڈ-۱۹‘ پر قابو پانے میں ناکام ہے، نیوز ی لینڈ اس وائرس پر فتح پانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ یہاں گزشتہ ایک ہفتے میں کووِڈ -۱۹؍ کا ایک بھی نیا معاملہ سامنےنہیں آیا ہے۔ ملک میں کورونا متاثرہ صرف ایک شخص بچا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ایک ہزار ۵۰۴؍ افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے ۲۰؍ کی موت ہوگئی جبکہ ایک ہزار ۴۸۳؍ صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
آخری شخص جو کورونا سے متاثر ہے، کے بھی جلد صحت یاب ہونے کی امید ہے۔ کورونا کے خلاف کامیاب جنگ کیلئے ملک کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی قیادت کی چہار سوپذیرائی کی جارہی ہے جنہوں نے بروقت سرحدیں سیل کیں ، سوشل ڈسٹینسنگ کو یقینی بنایا اور بڑے پیمانے پر جانچ کروائی۔ نیوزی لینڈ کی سرحدیں فی الحال سیل ہیں ۔اس کیلئے سرحدوں کو کھولنا بڑا چیلنج ہوگا ۔ جس کے بعد نئےمریض سامنے آسکتےہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں