مین پوری،حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز28مئی2020)عام عوام کے پر زور مگر خاموش احتجاج کے بعد، ہندوستان کے وزیر ریلوے پیوش گوئل نے پھنسے ہوئے مزدوروں کو گھروں تک پہنچانے کے لئے پورے ملک میں ورکرز کو گھر گھرپہنچانے کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا کام شروع کیا، جو ایک بہتر قدم ہے ۔لیکن ریلوے سفرمیں بد انتظامی اور حکومت کی عدم حساسیت کی وجہ سے ملک کے غریب اور مزدور اپنے گھروں تک پہنچ نے میں کئی روز روز برباد ہو گئے ۔ٹرینوں کی لیٹ لطیفی کی وجہ سے کئی مزدور اپنے گھر نہ پہنچ سکے اور وہ موت کی آغوش میں پہنچ گئے۔وجہ صرف محکمہ ریلوے کی عدم حساسیت رہی ،جنہو نے غریب مزدور ں کو کھانا ،پانی بھی نصیب نہ ہو سکا ،اور بھوک پیاس کی وجہ سے تڑپ تڑپ مر گئے۔
یہاں تک کہ معصوم اور نابالغ بچوں کو بھی حلق سکھانے کے لئے پانی بھی نصیب نہیں ہو سکا ۔ اس کے باوجود ملک کے وزیر ریلوے پیوش گوئل غیر حساسیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپو زیشن کو کوس رہے ہیں ۔ جو نہاےت گندی سیاست کا نمونہ ہے ۔ عام آدمی پارٹی اترپردیش کے تمام کارکنان اپنے اپنے گھروں میں پیوش گوئل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ،صرف اتنا ہی نہیں ان کو عہد وزارت سے ہٹا نے کی مانگ بھی کر رہے ہیں ۔مزدوروں کی موت کا وزیر ریلوے پیوش گویل کو ذمہ دار مانتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر کے ساتھ کئی لوگوں نے پتلہ نظر آتش کیا ۔اور ان کو بر خاست کر نے کا مطالبہ کیا ۔اس موقعہ پر سریواستو، ضلعی جنرل سکریٹری وی ایچ ہاشمی، ضلعی خزانچی رامنریش شاکیہ سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے موجود رہے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں