تازہ ترین

جمعرات، 28 مئی، 2020

مظفرنگرسے تمام جماعتوں کی واپسی جمعیة علماء ضلع مظفرنگرکے نائب صدرحاجی عزیزالرحمن کی محنتوں کانتیجہ۔ازہرمدنی

جمعیة علماء اترپردیش کے سکریٹری مولاناسیدازہرمدنی کی مولاناشاہنوازقاسمی کی دعوت پرمظفرنگرحاضری
مظفرنگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز28مئی2020)جمعیة علماء شہرمظفرنگرکے صدر مولانا شاہنواز قاسمی کی دعوت پر جمعیت علماء اترپردیش کے سکریٹری مولانا سید اظہر مدنی جانشین حضرت مولانا سید ارشد مدنی مظفرنگر بحیثیت مہمان حاجی خورشیدکی رہائش گاہ پر تشریف لائے اس موقع پر مولانا موصوف نے مظفر نگر سے حاجی عزیزالرحمان نائب صدر جمعیة علما ضلع مظفرنگر کو مبارکباد پیش کی کہا کہ جمیعت کی یونٹ کے تمام ارکان جن میں مولاناشاھنوازقاسمی صدر جمعیة علماء شہر مظفرنگر قاری کلیم قاسمی مولانا عبداللہ قاسمی انتظار پردھان مولانا دانش قاسمی مفتی دانش اخلاق خلیل الرحمن کے نام سرفہرست ہیں صحافی کے ایک سوال کے جواب میں مولانا مدنی نے کہا کہ مرکز نظام الدین جمعیة علماء دارالعلوم دیوبند یہ سب ایک ہیں دارالعلوم دیوبند ہمارا مادر علمی ہے جمعیة علماء کے احباب ہو یا تبلیغی جماعت کے احباب سب دارالعلوم دیوبند کے ہی پروردہ ہیں

 جمعیةعلماء دینی ملی سیاسی سماجی ہر اعتبار سے ہندوستان کے اندر بسنے والا کوئی بھی انسان بلا کسی مذہب کے دیکھے جمعیة مدد کرتی ہے مولانامدنی نے کہا کہحاجی موصوف کی دن اور رات کی انتھک کوششوں سے ضلع مظفر نگر میں پورے ملک سے آئی ہوئی تمام جماعتیں جو اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئی تھی اب وہ اپنے گھروں کو پہنچ گئی ہیں میڈیاسےروبروہوکر مولانامدنی نے کہا کہ حاجی عزیزالرحمن کی تمام ترکوششوں اورمحنتوں کو دیکھ کردل کوبڑی مسرت ہوئی میں اورتمام خدام جمعیة دعاگوہیں کہ اللہ پاک حاجی موصوف کی عمر میں برکت کرے۔جماعتوں نے اپنے گھروں کی واپسی پر مولاناشاہنواز قاسمی صدرجمعیة علما شہر مظفرنگرکوفون کرکے خوشی کا اظہار کیا اور حاجی عزیزالرحمن وتمام رفقاکو دعائیں دی ساتھ ہی مبارکباد پیش کیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad