تازہ ترین

ہفتہ، 2 مئی، 2020

مرکزی حکومت کا بدلہ لینے کے اقدامات: ایس ڈی پی آئی سیاسی و سماجی تنظیموں کو مکتوب روانہ کرے گی

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت بے گناہوں سے انتقام لیتے ہوئے ان کے خلاف جو اقدامات اٹھارہی ہے اس کے تعلق سے ایس ڈی پی آئی سیاسی پارٹیوں، شہری حقوق اور سماجی تنظیموں کو مکتوب لکھ کر ان اقدامات کے خلاف سخت احتجاج کرنے کیلئے آگے آنے کو کہے گی۔ بی جے پی حکومت مذہبی اقلیتوں کے خلاف نسلی منافرت برتنے کیلئے عالمی برادری کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بنی ہے

۔جس کا وہ بدلہ لے رہی ہے۔ سنگھ پریوار اس وقت بھی نفرت اور فرقہ واریت کا پروپگینڈہ کررہا ہے جبکہ پوری دنیا کے لوگ کورونا سے خوفزدہ ہیں۔ یہ وہی حکومت ہے جس نے انہیں کھلا چھوڑ رکھا ہے۔  شہریت قانون کے خلاف محاذ آرائی کرنے کے جرم میں اب حکومت طلباء، میڈیاافراد، شہری حقوق اور دیگر کارکنوں کو سخت قوانین کے تحت گرفتار کررہی ہے۔ مودی حکومت شہریوں کو نظر بند کررہی ہے اور لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھارہی ہے جس میں احتجاج اور اجتماع ممکن نہیں ہے۔ 

اسی کے ساتھ ہی سنگھ پریوار جو نفرت انگیز وائرس پھیلاکر ملک میں تشدد پیدا کرناچاہتا ہے اسے بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔ چونکہ سی اے اے (CAA) مخالف مظاہروں پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی سمیت متعدد مقامات میں نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے اور جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں ان سنگھ پریوار کے رہنماسڑکوں اور سوشیل میڈیا پر نفرت پھیلا رہے ہیں۔ اس سے ملک میں کورونا کے نقصانات سے زیادہ سنگین سماجی ماحول پیدا ہوگا۔ لہذا، ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے سیاسی، سماجی اور شہری حقوق کے تنظیموں پر زور دیا ہے کہ مرکزی حکومت کے بدلہ لینے کے اقدامات کوروکنے اورنفرت انگیزی میں مبتلا ہندو توا رہنماؤں کو لگام دینے کیلئے وہ مضبوطی سے آگے آئیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad