نئی دہلی،(یو این اے نیوز 2مئی 2020) قومی راجدھانی کے جنوب۔مغربی ضلع کے کاپس ہیڑا میں سنیچر کو کورونا وائرس کا ایک بڑا جتھا ہاتھ آیا ہے اور ایک ہی بلڈنگ سے 41متاثرین معاملے نکلے ہیں۔
جنوب۔ مغربی ضلع مجسٹریٹ دفتر سے آج جاری اطلاع کے مطابق کاپس ہیڑا میں ضلع مجسٹریٹ کے دفترکے پاس ٹھیکے والی گلی کی ایک بلڈنگ میں کورونا کے 41متاثرین ملے ہیں۔ اس سے پہلے ایک شخص کے پوزیٹو پائے جانے پر اس عمارت کو سیل کردیا گیا تھا۔
مودی حکومت نے پیر سے لاک ڈاون کے تیسرے مرحلہ کا اعلان بھی کیا ہے جو 17مئی تک چلے گا۔ دہلی میں وائرس سے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے وجہ سے اسے ریڈ زون میں رکھا گیا ہے اور اس دوران لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرنے میں کوئی نرمی نہیں دی جائے گی ۔واضح رہے ایک ہی جگہ اس اتنے بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔اس معاملے کو لیکر گودی میڈیا خاموش نظر آرہا ہے۔جبکہ اس سے پہلے کورونا کو جماعت تبلیغی سے جوڑمیں ایڑی چوٹی کی طاقت لگا چکا ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں