تازہ ترین

ہفتہ، 4 اپریل، 2020

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ویڈیو کانفرینسنگ کر لیا دیوبند کا جائزہ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4اپریل2020)وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بعد جمعہ کے روز بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بی جے پی کے ضلع صدر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کیے جارہے کاموں کا جائزہ لیا۔جائزہ کے دوران جے پی نڈا نے پارٹی عہدہ داران سمیت ایم ایل اے برجیش سنگھ کو غریب و بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے آگے آنے کو کہا۔جمعہ کے روز ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ضلع صدر مہیندر سینی سے ضلع کے حالات کی جانکاری لی اور حکومت کے ذریعہ غریب و بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران شروع کی گئی اسکیموں کو ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے کو کہا۔

واضح ہو کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کر ضلع کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔وہیں بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ سینی کی قیادت میں بی جے پی کارکنان نے سماجی تنظیموں کے کارکنان کے گھر پہنچ کر کورونا سے بچاؤ کے لئے سینی ٹائزر اور ماسک تقسیم کئے،انہوں نے پی ایس سی کے جوانوں اور پولیس فورس کے سپاہیوں کو بھی ماسک تقسیم کئے۔اس دوران ڈاکٹر مہیندر سنگھ سینی نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے صرف حکومت یا انتظامیہ کی کارروائی یا کوششیں ہی کافی نہیں ہیں بلکہ ہر ایک شخص کو اپنے ہی گھر میں خود کو قید رکھنا ہوگا تبھی کورونا کو بھگانے میں ہم کامیاب ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad