دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4اپریل2020)کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے مختلف سماجی تنظیموں اور صاحب خیر حضرات نے ضرورت مند لوگوں کے درمیان کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا۔اسی کڑی سماجی تنظیم پریرنا سے منسلک خواتین سمیت ٹیچر کالونی کے باشندگان نے کٹی روڑ پر واقع آشرم میں سادھو سنتو کی خدمت کے لئے شانتنو مہاراج کو کھانے کا سامان سونپا ساتھ ہی گایوں کو بھی چارا کھلایا،وہیں گاؤں چوندا ہیڈی کے پردھان سچن چودھری نے بھی غریب و ضرورت مندوں کو فوڈ پیکٹ تقسیم کئے۔
اس موقع پر شبھلیش شرما،منجو پنوار،اوشا دھیمان،منجو گپتا،روبن بالیان،انشل بالیان،ڈی ایس یادو،وجیندر گپتا،سریدر دھیمان اور سچن پردھان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں انسان اپنے گھروں میں قید ہیں،ساری دکانیں بند ہیں ایسے میں سماج کے اندر بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کی مدد کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے،اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ضرورت مندوں کے درمیان ضروری اشیاء پہنچائی جائے،کورونا سے بچنے کا طریقہ ہے کہ لوگ اپنے آپ کو ایک دوسرے سے دور رکھیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں