تازہ ترین

جمعہ، 3 اپریل، 2020

تبلیغی مرکز حضرت نظام الدین کے امیر مولانا سعد کیخلاف درج معاملہ سراسر نا انصافی : رضیہ سلطانہ

مالیر کوٹلہ/محبوب(یواین اے نیوز3اپریل2020)تبلیغی مرکز حضرت نظام الدین نئی دہلی کے ذمہ دار حضرت مولانا سعد صاحب و دیگر ذمہ داران کیخلاف لوگوں کو جمع کرنے کو لے کر درج کیامعاملہ دہلی سرکار اور مودی سرکاری کی ملی بھگت ہے جو سراسر دھکے شاہی اور نا انصافی ہے۔ اس لئے دہلی سرکار اور مرکزی حکومت کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ یہ دھکے شاہی انہیں بہت مہنگی پڑے گی۔ مذکورہ الفاظ پنجاب کی واحد ممبر اسمبلی و کیبنٹ وزیر رضیہ سلطانہ نے ہندسماچار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کچھ نیوز چینلوں کی طرف سے حضرت نظام الدین تبلیغی مرکز کیخلاف چلائے جا رہے پروپیگنڈہ کیخلاف دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس وقت جبکہ پورا ملک ہی نہیں پوری دنیا متحد ہوکر کورنا نامی جان لیوا بیماری کیخلاف ایک فیصلہ جنگ لڑ رہی ہے اب تبلیغی مرکز کی آڑ میں اس جنگ کو فرقہ وارانہ رخ دینا انتہائی افسوسناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت ہے۔

رضیہ سلطانہ نے مزید کہا کہ حضرت نظام الدین تبلیغی مرکزپوری دنیا کا تبلیغی مرکز ہے یہاں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور جو لوگ وہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے تھے وہ کوئی جان بوجھ کر وہاں نہیں رکے ہوئے تھے بلکہ اچانک ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرینیں رد ہونے اور دیگر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے مجبوراً وہاں رکنا پڑا تھا جس کی اطلاع وقت رہتے تبلیغی مرکز نے علاقہ کے تھانے کو 25 مارچ کو کردی تھی ۔ مگر دلی سرکار اور پولیس انتظامیہ نے ان لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی اوراب اس معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ رضیہ سلطانہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے بہت سے ایسے مذہبی مقامات ہیں جہاں ہمارے ہندو بھائی بھی لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں پھر مسلموںکو اس مہاماری کا ذمہ دار کیسے قراردیا جا سکتا ہے۔ 

رضیہ سلطانہ نے دلی کی کیجری وال سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دلی دنگے بھڑکانے والے مبینہ طور پر مکھیہ ملزم مشرا کیخلاف تو ایف آئی آر درج کرنے کی ان کے پاس پاور نہیں تھی جبکہ مجبوری میں تبلیغی مرکز میں پھنسے ہوئے لوگوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم دینے کی پاور ہے جس سے اس کا دوہرا چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے ۔ کانگرس ہمیشہ کہتی تھی کہ عام آدمی پارٹی بھاجپا کی بی ٹیم ہے جو کہ اب لوگوں کے سامنے آ چکا ہے۔ کیجریوال جب سے امت شاہ سے مل کر آئے ہیں مسلموں کیخلاف بھاجپا کے ساتھ مل کر مہم چلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پنجاب میں مکھیہ منتری امریندر سنگھ کی چلائی جا رہی کورونا وائرس پر دی گئی کرفیو کی کال کو پوری طرح کامیاب بنا رہے ہیں ۔وہیں لوگوں کیخلاف فلائی سکیمیں چلائی جا رہی ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad