بھوگاؤں ،مین پوری/حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز3اپریل2020)ـمعرودف پرنسپل محمد عشرت علی نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ٹیم کے ارکان لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھرو میں قید کنبو کو روزآنہ کھانا فراہم کرا رہی ہے ۔انہو نے بتایا کہ جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے اسی دن سے قصبہ کے ضرورت مندوں کی فکر کرتے ہوئے کھانا تقسیم کر رہی ہے ،انہو نے کہا کہ لاک داؤن کی وجہ سے روز مررہ کے مزدور وں کے سامنے سب سے بڑا بحران اسی چیز کا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو کیا کھلائیں گے ؟
اسی احساس کو لیکر الخدمت فاؤنڈیشن ودیگر قصبہ کی تنظیمیں مسلسل غریبوؓ ،مزدوروں ،ضرورت مندوں کے یہاں بلا کسی امتیاز کے سب کو ضروری اشیاء مہیا کرا رہی ہیں ۔''میری گلی میری ذمہ داری'' کے تحت گلیوں میں صاف صفائی جراثیم کش دواؤں کے چھڑ کاؤ کا بھی کام کو انجام دے رہی ہے ۔ ٹیم الخدمت کے ممبروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس شہر کی تمام ضرورت مند لوگوں کی مدد جاری رکھیں گے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے سرکردہ لوگوں میں ،کنور عادل ، عبید الرحمان ،عشرت علی ، فیصل،ہاشم

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں